پمز ،مریضوں کے لواحقین کو لوٹنے والے دو ملزم گرفتار
ملزموں کا تعلق مکھی گینگ سے ہے ،چوری شدہ 8 قیمتی موبائل ،نقدی بھی برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پمز کی پارکنگ میں مریضوں کے لواحقین کے موبائل فون اور نقدی چوری کرنے والے \"مکھی گینگ\" کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،جبکہ پولیس ٹیم نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 8 قیمتی موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے پمز ہسپتال کی پارکنگ اور دیگر مقامات پر چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا، جبکہ ان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔