چیئرمین سی ڈی اے سے بحرینی سفیر کی ملاقات ،دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

 چیئرمین سی ڈی اے سے بحرینی سفیر کی ملاقات ،دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

بحرین کیساتھ تعلقات کو انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،سہیل اشرف ،تعاون بڑھانے کا عزم

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف سے بحرین کے سفیر محمد ابرہیم محمد عبد القدیر نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا،چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر اسلامی ملک بحرین کیساتھ تعلقات کو انتہائی عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔بحرین کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے مابین گہرے تاریخی، ثقافتی و مذہبی لحاظ سے برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ ملاقات میں بحرین کے سفیر نے دارالحکومت اسلام آباد کی خوبصورتی اور سر سبز و شادابی کو سراہا۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کی خوبصورتی کو بر قرار رکھنے کیلئے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کیخلاف سی ڈی اے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ بحرین کے سفیر نے ڈپلومیٹک انکلیو میں بحرین کے سفارتخانہ کیلئے جگہ کے حصول کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین نے کہا کہ سی ڈی اے سفارتخانے کیلئے اراضی فراہم کرنے میں ہر ممکن تعاون کریگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں