راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، منشیات اور شراب برآمد، تین ملزمان گرفتار

راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، منشیات  اور شراب برآمد، تین ملزمان گرفتار

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات اور شراب برآمد کرتے ہوئے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ویسٹریج پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے کر ایک کلو 600 گرام چرس برآمد کی جبکہ صادق آباد پولیس نے ایک شخص سے 10 لیٹر شراب برآمد کی۔ اسی طرح ٹیکسلا پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے تین بوتلیں شراب برآمد کی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں