گمشدہ بچہ مل گیا ،والدین کے حوالے

گمشدہ بچہ مل گیا ،والدین کے حوالے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آبادپولیس نے گمشدہ بچے کو قلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا۔

 تھانہ ہمک پولیس ٹیم کو شہری کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ اس کا ایک بچہ لاپتہ ہوگیا ہے جس کی فوری تلاش کرنے میں مدد کی جائے ۔ شہری کی جانب سے اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس نے فوری رپورٹ درج کر کے تمام تکنیکی اورانسانی ذرائع کو بروئے کارلاتے ہوئے گمشدہ بچے کو قلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کردیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں