نوشہرہ،پولیس وین پک اپ سے ٹکر ا گئی ڈرائیور جاں بحق،کنڈکٹر اور 3اہلکار زخمی
نوشہرہ (نمائندہ دنیا) نوشہرہ چارسدہ پشاور موٹروے کیمپ کورونہ اکبرپورہ کے مقام پر پولیس وی آ ئی پی موبائل وین ٹائر پھٹنے کی وجہ سے سوزوکی پک اپ سے ٹکرا گئی۔۔۔
جس کے نتیجہ میں پک اپ کا ڈرائیور جاں بحق جبکہ تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق پک اپ خراب ہونے کی وجہ سے کھڑی تھی ،چارسدہ پولیس کی وین کا تیز رفتاری کی وجہ سے اچانک ٹائر پھٹ گیا اور وہ پک اپ پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں پک اپ ڈرائیور اویس صدیق موقع پر جابحق جبکہ کنڈکٹر مجاہد اور تین اہلکار اسرار خان، مدثر اور احسان خان شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔