اسلام آباد ،3اشتہاریوں سمتی 16جرائم پیشہ افراد گرفتار

 اسلام آباد ،3اشتہاریوں سمتی 16جرائم پیشہ افراد گرفتار

کراچی کمپنی ،گولڑہ ،سبزی منڈی ،سہالہ ،بنی گالہ میں کارروائیاں ،منشیات ،اسلحہ برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث تین مجرمان اشتہاریوں سمیت 16 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس تھانہ کراچی کمپنی، تھانہ گولڑہ،تھانہ سبزی منڈی، تھانہ سہالہ، تھانہ لوہی بھیر اور تھانہ بنی گالہ پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1,210گرام چرس ، 1,215 گرام ہیروئن،1,174گرام آئس،80 بوتلیں شراب، ایک خنجر اور مختلف بور کے چار پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں