اسلام آباد ، سرکاری ہسپتال کی تیسری منزل سے گر کر ایک شخص جاں بحق
اسلام آباد(این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد میں سرکاری ہسپتال کی تیسری منزل سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں پیش آیا، جاں بحق ہونے والا شخص عمر مختار کے آر ایل ہسپتال میں لیبارٹری ٹیکنیشن کے طور پر ملازم تھا۔ وہ صبح ڈیوٹی پر آیا اور ہسپتال کی تیسری منزل پر جا کر مبینہ طور پر چھلانگ لگا دی۔پولیس کے مطابق عمر مختار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔