اے ایم آئی میٹرز حامل صارفین کے بلنگ بیچ نمبرز کی از سر نو ترتیب

 اے ایم آئی میٹرز حامل صارفین کے بلنگ بیچ نمبرز کی از سر نو ترتیب

درست اور شفاف میٹر ریڈنگ ، بل ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں،ترجمان آئیسکو

   اسلام آباد (دنیا رپورٹ )چیف انجینئر کمرشل غلام سرور آئیسکو ہیڈ آفس اسلام آباد کے جاری لیٹر کے مطابق راولپنڈی سٹی اور راولپنڈی کینٹ سرکلز میں اے ایم آئی میٹرز کے حامل بجلی صارفین کے بلنگ بیچ نمبرز کو از سر نو ترتیب دے دیا گیا ہے جس کا مقصد بروقت، شفاف اور خود کار میٹر ریڈنگ کا حصول ہے جو کہ اے ایم آئی منصوبے کا بنیادی مقصد تھا۔ آئیسکو صارفین اپنے بلوں کے نئے ریفرنس نمبر آئیسکو ویب سائٹ www.iesco.com.pk سے حاصل کر سکتے ہیں۔ مزید بجلی بلز پر درج کنزومر آئی ڈی کے ذریعے بھی صارفین تبدیل شدہ نئے ریفرنس نمبرز حاصل کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے متعلقہ ایس ڈی اوز/ریونیو دفاتر یا قریبی کسٹمر فسیلٹیشن سینٹرز پر رابطہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں