51 ویں انٹرنیشنل نتھیاگلی سمر کالج کا افتتاح
اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر)پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے 51ویں انٹرنیشنل نتھیاگلی سمر کالج کا افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی نتھیا گلی سمر کالج پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے نمایاں ترین سائنسی منصوبوں میں شامل ہے ، جو تحقیق، ادارہ جاتی ترقی اور بین الاقوامی سائنسی تعاون کے فروغ کے لیے کمیشن کے مستقل عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔سمر کالج نے عالمی سائنسی ترقی کے ساتھ ہم آہنگ رہتے ہوئے مصنوعی ذہانت، کوانٹم ٹیکنالوجی، جدید پیداواری طریقوں اور اعداد و شمار پر مبنی سائنس جیسے نئے شعبوں کو بھی اپنے نصاب کا حصہ بنایا ہے۔