پاکستان روس پہلی بین الاقوامی سٹوڈنٹ ریسرچ کانفرنس

پاکستان روس پہلی بین الاقوامی سٹوڈنٹ ریسرچ کانفرنس

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد، فنانشنل یونیورسٹی ماسکو اور کنسورشیم فار ایشیا پیسیفک اینڈ یوریشین اسٹڈیز (CAPES) کے اشتراک سے پاکستان روس پہلی بین الاقوامی سٹوڈنٹ ریسرچ کانفرنس منعقد ہوئی۔

 کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر فیڈرل اردو یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے دونوں جامعات کو اس منفرد علمی کاوش پر مبارکباد دی انہوں نے شعبہ آئی آر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیڈرل اردو یونیورسٹی کے طلبہ اپنی تحقیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ بین الاقوامی فورم پر کر رہے ہیں، یہ خوش آئند بات ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں