دربار حسینی فیض رساں آستانہ عالیہ بھنگالی شریف گوجرخان میں عرس ختم

 دربار حسینی فیض رساں آستانہ عالیہ  بھنگالی شریف گوجرخان میں عرس ختم

اسلام آباد اپنے رپورٹرسے ) دربار حسینی فیض رساں آستانہ عالیہ بھنگالی شریف گوجرخان میں 131واں سالانہ عرس مبارک نہایت عقیدت و احترام، روحانی ماحول اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

 تین روزہ تقریبات میں ملک بھر سے ہزاروں مریدین، متوسلین، علمائے کرام، مشائخ عظام، سادات ہمدانیہ، سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ محفلوں میں ذکرِ الٰہی، مدحتِ سرورِ کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ، ذکرِ اہلِ بیتِ اطہارؓ، صحابئہ کرامؓ اور درود و سلام کی روح پرور صداؤں سے فضا معطر رہی۔تقریبات کی صدارت الحاج پیر سید محمد جابر علی شاہ ہمدانی، سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھنگالی شریف نے کی جبکہ سرپرستی الحاج پیر سید مخدوم عباس محمد شاہ ہمدانی، سرپرستِ اعلیٰ آستانہ عالیہ بھنگالی شریف نے کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں