لیاقت باغ کی خوبصورتی، تزئین و آرائش اور نگہداشت کا کام مکمل

  لیاقت باغ کی خوبصورتی، تزئین و  آرائش اور نگہداشت کا کام مکمل

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی نے شہریوں کو بہتر، صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے عزم کے تحت ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے۔۔۔

 تاریخی لیاقت باغ کی خوبصورتی، تزئین و آرائش اور نگہداشت کے لیے خصوصی اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد شہریوں کو ایک بہترین تفریحی ماحول مہیا کرنا، پارک کی قدرتی خوبصورتی کو مزید نکھارنا اور سرسبز و شاداب ماحول کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں