ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر نے ڈی جی آرڈی اے کا اضافی چارج سنبھال لیا

ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر نے ڈی جی آرڈی  اے کا اضافی چارج سنبھال لیا

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اضافی چارج سنبھال لیا۔

 آر ڈی اے ہیڈکوارٹر آمد پر نو تعینات ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کا ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے مسعود احمد بخاری، ڈائریکٹر ایڈمن نوشین اسرار اور ادارے کے دیگر افسران نے استقبال کیا۔ ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے نے افسران کے ساتھ تعارفی اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ دیانت داری، پیشہ ورانہ مہارت، احساسِ ذمہ داری اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں