پاکستانی تعلیمی وفد کا دورہ سری لنکا ،ملاقاتیں ،تعاون بڑھانے کا عزم

پاکستانی تعلیمی وفد کا دورہ سری لنکا ،ملاقاتیں ،تعاون بڑھانے کا عزم

کولمبو ، راجرتا یونیورسٹی ، پولوناروا میں ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ،کینڈی کے سی سی ایل اکیڈمی میں نمائشیں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)ایچ ای سی پاکستان اور مختلف جامعات پر مشتمل پاکستانی تعلیمی وفد نے سری لنکا کا دورہ مکمل کر لیا۔ وفد نے باہمی تعاون بڑھانے کے لیے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں اور مختلف اہم مقامات پر پاکستان ہائر ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد کیا۔دورے کا مقصد جس کی قیادت ایچ ای سی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر جہاں زیب کر رہے تھے ، سری لنکن یونیورسٹیوں کے ساتھ روابط مضبوط کرنا اور باہمی تعاون میں مزید اضافے کی راہ ہموار کرنا تھا۔ اس دورے کا مقصد سری لنکن طلباء کو پاکستان سری لنکا ہائر ایجوکیشن کوآپریشن پروگرام کے تحت پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع سے متعارف کروانا بھی تھا۔ایچ ای سی اور جامعات نے کولمبو یونیورسٹی، راجرتا یونیورسٹی (مہنتلے )، پولوناروا میں ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ، اور کینڈی کے سی سی ایل اکیڈمی میں نمائشیں منعقد کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں