چینی باشندوں کی سکیورٹی کو موثر بہتر بنایا جائے ،ڈی آئی جی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سکیورٹی رانا عمر فاروق نے سیف سٹی کی ٹیکنیکل ٹیم اور سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔
میٹنگ میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے وفاقی دارالحکومت میں مقیم چائنیز نیشنلز کو فراہم کی جانے والی سکیورٹی اور حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئی جی نے متعلقہ افسران کو سکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر، مربوط اور جدید تقاضوں کے مطابق بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔