پاکستان پوسٹ آفس کی ملازمین کو ماہانہ فیول سیلنگ الاؤنس ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت
اسلام آباد(نیوز رپورٹر) پاکستان پوسٹ آفس نے ملک بھر کے پوسٹ مینز اور ڈلیوری ایجنٹس کو ماہانہ فیول سیلنگ الاؤنس کی ادائیگی یقینی بنانے اور واجبات جلد از جلد ادا کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ آفس کی جانب سے ملک بھر کے 82 پوسٹ ماسٹر جنرلز کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے تمام پوسٹ مینز اور ڈلیوری ایجنٹس کو پالیسی کے مطابق ماہانہ فیول سیلنگ الاؤنس کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔