این ایچ ایم پی، 876,625سے زائد مسافروں کو بروقت امداد فراہم

این ایچ ایم پی، 876,625سے زائد مسافروں کو بروقت امداد فراہم

اسلام آباد (اے پی پی) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) نے 2026کے پہلے ششماہی کے دوران 876,625سے زائد مسافروں کو بروقت امداد فراہم کی، 115گمشدہ بچوں کو ان کے خاندانوں سے دوبارہ ملا دیا اور 54مطلوب مجرموں کو گرفتار کیا۔

این ایچ ایم پی کی1جنوری سے 30جون 2026تک کے عرصے کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق این ایچ ایم پی نے ملک کے موٹروے اور قومی شاہراہوں پر محفوظ سفر کو یقینی بنانے ، بروقت عوامی امداد فراہم کرنے ، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرانے ، سڑک کی سلامتی کو فروغ دینے اور اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ فورس نے 26طبی ہنگامی صورتوں کا فوری طور پر جواب دیا اور قیمتی جانیں بچانے میں مدد کی۔ این ایچ ایم پی کے افسران نے 39گاڑیوں کی بروقت آگ بجھائی، اس کے 130ٹول فری ہیلپ لائن کے ذریعے این ایچ ایم پی نے 179,408شہریوں کو رہنمائی فراہم کی، 123,256سڑک استعمال کرنے والوں کو مختلف قسم کی امداد فراہم کی، 9,823شہریوں کو ہنگامی امداد دی اور 42,111عوامی شکایات کو بروقت حل کیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں