موبائل فیسلی ٹیشن وینز،پولیس سٹیشن آن وہیلز کا ہفتہ وار شیڈول جاری
اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 13سے 19جولائی تک موبائل فیسلی ٹیشن وینز اور پولیس سٹیشن آن وہیلز کا ہفتہ وار شیڈول جاری کر دیا ہے۔۔۔
جس کے ذریعے وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر شہری مختلف پولیس اور ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق خدمات حاصل کر سکیں گے ۔آئی ٹی پی کے ایک اہلکار نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ فیسلی ٹیشن یونٹس روزانہ صبح 8:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک دستیاب رہیں گی۔ ان یونٹس میں لرنر ڈرائیونگ پرمٹ، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور گمشدہ دستاویزات کی رپورٹس جیسی خدمات فراہم کی جائیں گی۔