مضبوط ایمان انسان کی سب سے بڑی قوت ہے ، ڈاکٹر حسین محی الدین
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ مضبوط ایمان انسان کی سب سے بڑی قوت ہے۔۔۔
جو اسے ہر قسم کے فکری، اخلاقی اور معاشرتی چیلنجز کا اعتماد، حکمت اور استقامت کے ساتھ مقابلہ کرنے کی صلاحیت عطا کرتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ سے مضبوط تعلق، قرآن و سنت سے وابستگی اور اسلامی اخلاق و اقدار پر عمل ہی ایک کامیاب اور باوقار زندگی کی بنیاد ہے۔