پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ مسترد ،فیصلہ واپس لیا جائے ،پاکستان تحریک شاہ باد
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک شاد باد کے چیئرمین ڈاکٹر محمد حنیف مغل نے کہا ہے کہ حکومت خود کو غریب دوست کہنے والی جھوٹی باتیں اب ختم کریں بلکہ غریب کو آسان زندگی گزارنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔
آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب کش پالیسی کو ترک کرے ، پاکستان تحریک شاد باد حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت فوری طور پر یہ اضافہ واپس لے ۔ یہ بات ائیر وائس مارشل (ر) آفتاب حسین کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔