پونچھ میں الیکشن ملتوی کئے جائیں ،پاکستان فلاح پارٹی
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )پاکستان فلاح پارٹی جموں و کشمیر کے مرکزی صدر پروفیسر سید راشد علی گردیزی نے کہا ہے کہ۔۔۔
جموں و کشمیر کے مہاجرین کو اپنے روزمرہ مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ اپنی کشمیری شناخت کے تحفظ کیلئے بھی متحد اور فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ مہاجرین کی مخصوص نشستوں کے خاتمے کی بات کرنے والے دراصل 20 لاکھ مہاجرین کی شناخت مٹانا چاہتے ہیں۔ پاکستان فلاح پارٹی ریاست اور جمہوریت کے استحکام کے لیے بروقت انتخابات کی حامی ہے ، تاہم ضلع پونچھ، خصوصاً راولاکوٹ، جہاں کرفیو، لاک ڈاؤن اور متعدد احتجاجی دھرنے جاری ہیں، وہاں آزادانہ اور منصفانہ انتخابی ماحول کی عدم دستیابی کے باعث انتخابات ملتوی کیے جانے چاہئیں۔