راجہ شوکت عزیز بھٹی کی کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات سنیں

 راجہ شوکت عزیز بھٹی کی کھلی  کچہری، شہریوں کی شکایات سنیں

جاتلی (نامہ نگار ) ممبر پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ محکمہ ریونیو سے تمام کالی بھیڑوں کا صفایا کیا جائیگا اور عوام کے جائز کاموں میں رکاوٹ ڈالنے سمیت کرپشن کلچر کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

 کھلی کچہری کے دوران درجنوں سائلین نے پیش ہو کر اپنے مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور ضروری معاملات پر پنجاب اسمبلی میں بھی قرارداد پیش کی جائے گی تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا مستقل حل نکالا جا سکے ۔ انہوں نے بتایا کہ دولتالہ میں تعینات پٹواری کو تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں