جی-13 اور جی-14 میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ،ترجمان ہائوسنگ اتھارٹی
اسلام آباد (اے پی پی) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے )نے سیکٹر جی۔13 اور جی۔14 میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی کی حتمی تاریخ کا تاحال اعلان نہیں ہوا۔
ایف جی ای ایچ اے کے ترجمان نے بتایا کہ اتھارٹی کی آکشن کمیٹی نے وزارتِ ہاسنگ اینڈ ورکس کے جوائنٹ سیکرٹری (اسٹیٹ) فیاض الحق کی زیر صدارت ہونے والے حالیہ اجلاس میں آئندہ کمرشل پلاٹس کی نیلامی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں سیکٹر جی۔13 اور جی۔14/4 کے کلاس تھری شاپنگ سینٹرز اور جی۔14 مرکز کے کمرشل پلاٹس کی نیلامی سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔