راولپنڈی ، پانچ منشیات سپلائر گرفتار 11کلو 440گرام چرس برآمد

راولپنڈی ، پانچ منشیات سپلائر گرفتار  11کلو 440گرام چرس برآمد

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے بڑے منشیات سپلائر سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے۔۔۔

 مجموعی طور پر 11 کلو 440 گرام سے زائد چرس برآمد کرلی۔پولیس ترجمان کے مطابق روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بڑے منشیات سپلائر کو گرفتار کرکے 5 کلو 200 گرام چرس برآمد کی، گرفتار ملزم قبل ازیں اقدام قتل، اسلحہ اور منشیات کے مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ ہے ۔پیرودہائی پولیس نے منشیات سپلائر سے 2 کلو 100 گرام چرس، سٹی پولیس نے 1 کلو 500 گرام، بنی پولیس نے 1 کلو 440 گرام جبکہ مندرہ پولیس نے 1 کلو 200 گرام چرس برآمد کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...