اسلام آباد میں سرچ آپریشنز، 101افراد اور 67گھرانوں کی چیکنگ
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی جانب سے۔۔۔
مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر گرینڈ کومبنگ اور سرچ آپریشنز جاری ہیں۔ رمنا، کورال، نیلور، ترنول اور بنی گالہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے گئے ۔ اس دوران 101 افراد اور 67 گھرانوں کو چیک کیا گیا، 7 دکانوں کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔ 75 موٹر سائیکلوں اور 17 گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی گئی۔ پولیس کے مطابق 12 موٹر سائیکلوں کو مزید جانچ پڑتال کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments