راولپنڈی، منشیات سپلائر کو 9سال قید اور 80ہزار روپے جرمانہ
راولپنڈی (اے پی پی) مقامی عدالت نے منشیات سپلائر کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔۔۔
تفصیلات کے مطابق مقامی عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی۔ مجرم اختر کو 9 سال قید اور 80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ مجرم سے ایک کلو 60 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ دھمیال پولیس نے فروری2025 میں گرفتار کیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments