آئیسکو ہیلپ لائن ، صارفین کے مسائل کے حل کیلئے اہم سنگ میل
118 سروس محض ایک شکایتی نمبر نہیں، جدید کسٹمر سروس سسٹم کا اہم حصہ ، چودھری خالد محمود
اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) آئیسکو کی ہیلپ لائن سروس 118 صارفین کو بجلی سے متعلق شکایات اور مسائل کے فوری، آسان اور مؤثر حل کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ آئیسکو کی جانب سے 118 کے ذریعے بجلی کی بندش، فنی خرابی، ٹرانسفارمرزو اورولٹیج کے مسائل، نئے کنکشن سمیت دیگر صارفین کے مسائل درج کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ، جبکہ صارفین 8118 پر SMS کے ذریعے بھی شکایت درج کرا سکتے ہیں۔چیف ایگزیکٹو آئیسکو انجینئر چودھری خالد محمود نے کہا کہ 118 سروس محض ایک شکایتی نمبر نہیں بلکہ صارف دوست، تیز رفتار اور جدید کسٹمر سروس سسٹم کا اہم حصہ ہے ۔ اس سروس کے ذریعے صارفین کو دفاتر کے چکر لگانے کے بجائے گھر بیٹھے اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت میسر ہے۔ ، شکایت کے اندراج اور اس کی پیش رفت کی ڈیجیٹل نگرانی صارفین کے اعتماد اور ادارے کی شفافیت میں مزید اضافہ کرتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments