طلبہ حصولِ علم کو محض ذاتی کامیابی تک محدود نہ رکھیں ،امجد ثاقب
اخوت فاؤنڈیشن کے بانی اور ممتاز ماہرِ تعلیم کا دانش سکول کا دورہ ،طلبہ سے گل مل گئے
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)معروف سماجی شخصیت، اخوت فاؤنڈیشن کے بانی اور ممتاز ماہرِ تعلیم ڈاکٹر امجد ثاقب نے دانش سکول اسلام آباد کا دورہ کیا ۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ حصولِ علم کو محض اپنی ذاتی کامیابی تک محدود نہ رکھیں بلکہ اپنی تعلیم، صلاحیتوں اور کردار کو معاشرے ، بالخصوص ضرورت مند افراد کی خدمت اور بہتری کے لیے بروئے کار لائیں۔ تعلیم کا حقیقی مقصد ایک بہتر انسان بننا اور دوسروں کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنا ہے ۔ سوال و جواب کی خصوصی نشست میں بچوں نے تعلیم، کامیابی، سماجی خدمت اور زندگی کے مختلف پہلوؤں سے متعلق متعدد فکر انگیز سوالات کیے ۔ ڈاکٹر امجد ثاقب نے طلبہ کے سوالات اور اعتماد کو سراہا اور نہایت شفقت اور تفصیل کے ساتھ ان کے جوابات دیئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments