آسٹریلیا سے زرعی تحقیق کے شعبے میں تعاون جاری ہے ،رانا تنویر
وفاقی وزیر سے آسٹریلوی ہائی کمشنر اور دیگر کی ملاقات ،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر سے آسٹریلین سینٹر فار انٹرنیشنل ایگریکلچرل ریسرچ کی جنرل منیجر پارٹنرشپس ڈاکٹر سوزی نیومین اور آسٹریلوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں زرعی تحقیق، موسمیاتی لچک، زرعی حیاتیاتی تحفظ، آبی انتظام اور زرعی تجارت سمیت باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کے ساتھ اے سی آئی اے آر کے ذریعے دیرینہ شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان زرعی تحقیق کے شعبے میں تعاون 1984 سے جاری ہے ، آسٹریلوی وفد نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دیرینہ زرعی تحقیقی شراکت داری کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان کی زرعی ترجیحات سے ہم آہنگ شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ ملاقات میں پاکستان کی زرعی اور باغبانی کی برآمدات کو آسٹریلیا تک مزید وسعت دینے کے مواقع پر بھی گفتگو ہوئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments