کمشنر کا ہولی فیملی ہسپتال کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لیا

کمشنر کا ہولی فیملی ہسپتال کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لیا

فائر سیفٹی ، طبی و ریسکیو آلات اور مریضوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے ،سلمان غنی

راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار )کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی نے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا اور ہسپتال میں فائر سیفٹی، ایمرجنسی انتظامات، طبی و ریسکیو آلات اور مریضوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے فائر سیفٹی کے انتظامات، ایمرجنسی آلات، فائر ہائیڈرنٹس، ایمرجنسی ایگزٹ روٹس اور دیگر ریسکیو آلات کی دستیابی اور فعالیت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال میں موجود فائر فائٹنگ اور ریسکیو آلات کا خود معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ تمام آلات ہر وقت مکمل طور پر فعال اور قابل استعمال حالت میں ہونے چاہئیں۔ کمشنر نے ہسپتال کے عملے کی حاضری، ایمرجنسی افسران کے ڈیوٹی روسٹرز اور مختلف ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عملے کی ذمہ داریوں کا بھی جائزہ لیا۔ ہدایت کی کہ ایمرجنسی ڈیوٹی روسٹرز واضح اور اپ ڈیٹ رکھے جائیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ افسران اور عملہ فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے دستیاب ہو۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...