گزشتہ ہفتے 217جرائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد

 گزشتہ ہفتے 217جرائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد

اسلام آباد(این این آئی) اسلام آباد پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

 اس سلسلہ میں اسلام آباد پولیس ٹیموں نے گزشتہ ہفتے کے دوران مختلف کارروائیوں میں سنگین جرائم میں ملوث 217 ملزمان کو گرفتارکیا، جبکہ ان کے قبضے سے منشیات، غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا گیا۔گرفتار ملزمان میں 145 عدالتی مفرور، مجرمان اشتہاری اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان شامل ہیں، جبکہ منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 72 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4,192 گرام آئس، 5,169 گرام چرس، 1,531گرام ہیروئن، 10 بوتل شراب، ایک گن ، پانچ خنجر اور مختلف بور کے 36 پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کیے گئے ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔مزید براں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے زونل ایس پیز کی نگرانی میں مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے ۔ ان کارروائیوں کے دوران 2,576 افراد، 986 گھروں، 227 دکانوں، 93 ہوٹلز، 1,216 موٹر سائیکلوں اور 488 گاڑیوں کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...