اسلام آباد پولیس کے 40افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی

اسلام آباد پولیس کے 40افسران  کو اگلے عہدوں پر ترقی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کے 40افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں سینٹرل پولیس آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

، جس میں آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد جواد طارق، ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم اور دیگر سینئر افسران نے ترقی پانے والے افسران کو انسپکٹر اور سب انسپکٹر کے رینک لگائے۔ اس موقع پر انہیں مبارکباد دی گئی اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔آئی جی نے کہا کہ ترقیاں افسران کی محنت، قابلیت اور محکمانہ خدمات کا اعتراف ہیں، تاہم نئے عہدوں کے ساتھ ان کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ افسران اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں محنت، دیانتداری، فرض شناسی اور لگن کے ساتھ ادا کریں، قانون کی بالادستی اور میرٹ کو ہمیشہ مقدم رکھیں اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور شائستگی سے پیش آتے ہوئے انہیں بہترین پولیس سروسز فراہم کریں۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور ان کے مسائل کا بروقت حل اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...