ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی کا مختلف علاقوں کا دورہ، صفائی آپریشن کا جائزہ
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد نے ہزارہ کالونی، یونین کونسل 3کا دورہ کیا اور ۔۔۔
علاقے میں جاری صفائی آپریشن اور انسدادِ سموگ سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو صفائی کے معیار میں مزید بہتری لانے اور سموگ کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ کمیونیکیشن ٹیم کی جانب سے جامع مساجد میں آگاہی مہم چلائی گئی، جس کے دوران نمازیوں میں صفائی، کوڑا کرکٹ مناسب جگہوں پر پھینکنے اور ماحول کو صاف رکھنے سے متعلق آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments