جوہری تنصیبات کی حفاظت سے متعلق قومی ورکشاپ ختم

جوہری تنصیبات کی حفاظت سے متعلق قومی ورکشاپ ختم

ورکشاپ کا اہتمام پی این آر اے اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے کیا تھا

اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی (پی این آر اے ) اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کے اشتراک سے جوہری تنصیبات میں استعمال ہونے والی تجارتی مارکیٹ میں دستیاب اشیاء کی جانچ اور تصدیق کے موضوع پر پانچ روزہ قومی ورکشاپ مکمل ہو گئی۔ یہ ورکشاپ 5 سے 9 اکتوبر تک پی این آر اے کے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ورکشاپ کا انعقاد نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سیفٹی اینڈ سیکیورٹی (NISAS) نے کیا، جو جوہری تحفظ اور تابکاری سے بچاؤ کے شعبوں میں آئی اے ای اے کے (IAEA) اشتراکی مرکز کے طور پر کام کرتا ہے ۔ ورکشاپ میں متعلقہ اداروں کے ماہرین، ریگولیٹری حکام، جوہری تنصیبات کے آپریٹرز اور جوہری صنعت کو آلات اور پرزہ جات فراہم کرنے والے شعبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ورکشاپ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ عام تجارتی مارکیٹ میں دستیاب آلات اور پرزہ جات کو جوہری تنصیبات میں حفاظت سے متعلق کاموں کے لیے استعمال کرنے سے پہلے ان کی جانچ اور تصدیق کیسے کی جاتی ہے ۔ اس عمل کے دوران آلات اور پرزہ جات کی اہم حفاظتی خصوصیات کا جائزہ لیا جاتا ہے اور مناسب معائنے ، تجربات اور تکنیکی تجزیے کے ذریعے یہ یقینی بنایا جاتا ہے کہ وہ اپنے مقررہ کام کو محفوظ اور قابلِ اعتماد طریقے سے انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس موقع پر پی این آر اے کے ممبر (ایگزیکٹو) شاہد رشید نے جوہری تنصیبات کو محفوظ طریقے سے چلانے کے لیے قابلِ اعتماد اور مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والے آلات کی اہمیت پر زور دیا۔ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی محترمہ من لیو، فن لینڈ کے مسٹر پیکا تاپانی پیوے ، اور جمہوریہ کوریا کے مسٹر کوانگ ینگ سون اور مسٹر یون گو کم شامل تھے ۔ ماہرین نے تجارتی آلات اور پرزہ جات کی جانچ و تصدیق اور جوہری صنعت میں ان کی فراہمی کے نظام کی نگرانی سے متعلق بین الاقوامی تجربات اور بہترین طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...