5لاکھ کی واپسی، وزیر مواصلات کا پولیس کو خراج تحسین
ایمانداری ، دیانت داری سے قومی اداروں کا وقار بلند ہوتا ،دوسروں کیلئے مثال ، علیم خان
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے موٹروے پولیس کے اہلکاروں کی فرض شناسی، ایمانداری اور دیانت داری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہاولپور موٹروے پر پانچ لاکھ روپے سے زائد کی رقم اس کے اصل مالکان کو واپس لوٹانا قابلِ فخر اور لائق تقلید اقدام ہے ۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم نے ایکس پر جاری اپنے پیغام میں موٹروے پولیس بہاولپور کے سب انسپکٹر صدام حسین اور کانسٹیبل عاطف کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ دونوں اہلکار مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے ایمانداری اور فرض شناسی کی قابلِ تقلید مثال قائم کی۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ موٹروے پولیس کے اہلکاروں کا یہ قابلِ تحسین اقدام نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داری اور دیانت داری کا مظہر ہے بلکہ دیگر ملازمین کے لیے بھی ایک بہترین مثال ہے ۔ ایسے اقدامات سے قومی اداروں کا وقار بلند ہوتا ہے اور عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد مزید مضبوط ہوتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments