چیئرمین سی ڈی اے کا سیکٹرC-14سنگجانی انٹرچینج کا دورہ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ

چیئرمین سی ڈی اے کا سیکٹرC-14سنگجانی انٹرچینج کا دورہ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ

بنیادی انفراسٹرکچر مکمل ،بجلی کی فراہمی کے انتظامات آخری مراحل میں ،لائٹ سائن بورڈز لگانے کا کام بھی مکمل ہو چکا ،بریفنگباقی ماندہ کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کے کر پلاٹس الاٹیز کے حوالے کئے جائیں ، منصوبو ں میں تاخیر برداشت نہیں کرینگے، سہیل اشرف

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے گزشتہ روز سیکٹر C-14اور سنگجانی انٹرچینج کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، تعمیراتی معیار اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ممبر بلڈنگ، ممبر سٹیٹ، ممبر ایڈمنسٹریشن، ڈائریکٹر جنرل ورکس، ڈائریکٹر جنرل انفراسٹرکچر، ڈپٹی کمشنر اور دیگر متعلقہ سینئر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ چیئرمین کو مکمل اور جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ متعلقہ افسران نے بتایا کہ سیکٹر میں بنیادی انفراسٹرکچر کی ترقی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ، جبکہ بجلی کی فراہمی کے انتظامات آخری مراحل میں ہیں۔ سیکٹر کی مرکزی شاہراہوں پر لائٹ پولز کی تنصیب اور مرکزی سڑکوں و گلیوں میں سائن بورڈز لگانے کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے ، جبکہ سیکٹر کی خوبصورتی میں اضافے اور شہریوں کو جدید و معیاری رہائشی ماحول فراہم کرنے کے لیے لینڈ سکیپنگ اور ہارٹیکلچر کے کام تیزی سے جاری ہیں۔بنیادی انفراسٹرکچر کی تکمیل کے بعد ترقی یافتہ پلاٹس کا قبضہ الاٹیز کے حوالے کرنے کا باقاعدہ عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔ چیئرمین نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اس عمل کو مزید تیز کیا جائے اور باقی ماندہ اہل الاٹیز کو بلا تاخیر پلاٹس کا قبضہ فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ چیئرمین نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سیکٹر C-14میں باقی ماندہ ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں، بعد ازاں چیئرمین سی ڈی اے نے سنگجانی انٹرچینج کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی و ترقیاتی سرگرمیوں کا موقع پر جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے انہیں منصوبے پر پیش رفت، تعمیراتی معیار اور تکمیل کے مقررہ اہداف کے بارے میں بریفنگ دی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور اسے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی ترقیاتی منصوبے میں تعمیراتی معیار، پائیداری اور منظور شدہ معیار و ضوابط پر عمل درآمد کے حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...