پولیس مقابلہ میں سنیچنگ گینگ کا اہم رکن زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد
راولپنڈی (اے پی پی) تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔۔۔
پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، گرفتار ملزم سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا اہم رکن بتایا جاتا ہے ۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق پولیس ٹیم نے علاقے میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے دوران ایک ملزم زخمی ہو گیا جسے پولیس نے قابو کر کے حراست میں لے لیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments