آن لائن فراڈ کا شکار خاتون کے 8لاکھ روپے برآمد
عظمی شاہین نے این سی سی آئی اے کو 11لاکھ 30 ہزار ہتھیا نے کی شکایت کی تھی
اسلام آباد (اے پی پی) این سی سی آئی اے راولپنڈی سرکل نے آن لائن فراڈ کی تفتیش کے دوران فوری و موثر پیش رفت کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کی لوٹی گئی رقم کا بڑا حصہ برآمد کر کے ان کے حوالے کر دیا۔ شکایت کنندہ عظمی شاہین نے این سی سی آئی اے راولپنڈی میں درخواست دائر کی تھی کہ نامعلوم ملزمان نے دھوکہ دہی کے ذریعے ان کے 11 لاکھ 30 ہزار روپے ہتھیار لیے ہیں۔ کیس کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تفتیش سب انسپکٹر غیور عباس جعفری کے سپرد کی گئی جنہوں نے فنی مہارت کا استعمال کرتے ہوئے فراڈ شدہ رقم میں سے 8 لاکھ روپے کامیابی سے برآمد کر لیے ۔برآمد شدہ رقم متاثرہ خاتون عظمی شاہین کے حوالے کر دی گئی جنہوں نے این سی سی آئی اے راولپنڈی سرکل اور تفتیشی ٹیم کی پیشہ ورانہ کارکردگی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments