راولپنڈی:ڈینگی کے 93 کیسز، نومبر میں 9 مریض رپورٹ

راولپنڈی:ڈینگی کے 93 کیسز، نومبر میں 9 مریض رپورٹ

رواں ماہ مورگاہ، اصغر مال سکیم، خیابان اور صادق آباد سے کیسز شامل 6مریض ہسپتالوں میں زیر علاج، امسال کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی

راولپنڈی (اے پی پی) ضلع راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 93 ہوگئی جبکہ نومبر میں اب تک 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ منگل کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ہسپتالوں میں 6766 مریضوں کی سکریننگ کی گئی جن میں سے 6213 مشتبہ، 2 ممکنہ اور 93 تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ۔ اس وقت ڈینگی کے 6 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور ایک تصدیق شدہ مریض ہے ، رواں سال ڈینگی سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ 2 نومبر کو مورگاہ، اصغر مال سکیم اور گنگ منڈی سے 3اور 4 نومبر کو یو سی سی ٹی آر-13 سے ایک، 5 نومبر کو یو سی سٹی ون اور صادق آباد سے 2 جبکہ 7 نومبر کو یو سی سی ٹی آر-12 اور خیابان جنوبی سے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ اکتوبر میں 51 کیسز تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...