عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کا چینی جامعہ سے تعلیمی فروغ کا معاہدہ

عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کا  چینی جامعہ سے تعلیمی فروغ کا معاہدہ

مردان(نمائندہ دنیا)عبدالولی خان یونیورسٹی مردان اور چین کی نارتھ ویسٹ ایگریکلچر اینڈ فاریسٹری یونیورسٹی یانگلنگ کے درمیان دیہی ترقی اور بحالی کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا۔

یہ معاہدہ چائنہ اسکالرشپ کونسل (CSC) کے خصوصی پروگرام برائے فروغِ استعداد و تربیت برائے دیہی ترقی کے تحت چینی وفد کے یونیورسٹی دورے کے موقع پر کیا گیا۔معاہدے کے تحت نارتھ ویسٹ اے اینڈ ایف یونیورسٹی چین کے زیادہ سے زیادہ گیارہ گریجویٹ طلبہ ہر سال تین سال تک تحقیق اور اعلیٰ تعلیم کے لیے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان آئیں گے ، جبکہ ہر سال دو وزٹنگ اسکالرز بھی یونیورسٹی کا دورہ کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...