شہدادپور:شادی نہ کرانے پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

شہدادپور:شادی نہ کرانے  پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

شہدادپور (نمائندہ دنیا)شہدادپور کے قریب گاؤں شیر خان لغاری میں ناخلف بیٹے اکبر نے کمرے میں سوئے ہوئے 60 سالہ والد عبدالوارث لاکھو کو ڈنڈے مار کر قتل کر دیا۔

واقعہ کے بعد گاؤں کے لوگوں نے ملزم کو قابو میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا۔متوفی کے بیٹے علی اصغر کے مطابق ملزم کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے ، جبکہ اس کا علاج بھی جاری تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ شادی نہ کرانے پر اپنے والد کو قتل کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں