لاکھوں روپے کی منشیات اور غیرقانونی اسلحہ پکڑا گیا

لاکھوں روپے کی منشیات  اور غیرقانونی اسلحہ پکڑا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لاکھوں روپے مالیت کی منشیات ہیروئن ، کوکین، غیر ملکی شراب ،چرس اور غیر قانونی اسلحہ پکڑا گیا۔ ایس

آئی یو ،سی آئی اے اور ٹاسک فورس کی مشترکہ اہم کارروائی،منشیات کوکین، ہیروئن ، چرس ،غیر ملکی شراب سے بھری بوتلیں اور اسلحہ برآمد،37 غیر ملکی شراب کی بوتلیں، چار کلو چرس، 28 گرام کوکین اور 195 گرام ہیروئن برآمد کی گئی، ملزمان سے اسلحہ پستول اور کلاشن کوف بھی برآمد کی گئی،ملزمان کو بوٹ بیسن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا،ملزمان کی شناخت زوہیب، عبدالصمد اور شیر علی کے نام سے ہوئی، ملزمان کے خلاف منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات درج کر دیے گئے ،ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں