سائٹ ایریا میں بجلی چوروں کیخلاف دوبارہ ٹارگٹڈ کارروائی
کراچی(سٹی ڈیسک)کے الیکٹرک کی جانب سے سائٹ ایریا میں بجلی چوری کیخلاف ایک ہفتے میں دوبارہ ٹارگٹڈ کارروائی کی گئی ہے ۔
ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ صنعتی فیڈر سے بجلی چوری کی نشاندہی پر فوری آپریشن کیا گیا، بجلی چوری میں استعمال ہونے والا نیٹ ورک دوبارہ منقطع کردیا گیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ جدید ڈیٹا مانیٹرنگ سسٹم سے فیڈر پر غیرمعمولی نقصانات سامنے آئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ کے الیکٹرک عملے کو کارروائی کے دوران مزاحمت اور تشدد کا سامنا بھی کرنا پڑا۔