لاڑکانہ:ماہوٹا کے قریب پرانے تنازع پرپولیس اہلکار قتل
گاؤں جلیل شر کے رہائشی اصغر کوگھر جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا، پولیساپنی ہی برادری کے افراد سے تنازع چل رہا ہے ، ورثا، مزید تحقیقات جاری
لاڑکانہ (بیورو رپورٹ)لاڑکانہ کے قریب ماہوٹا تھانے کی حدود عاقل روڈ پر پرانے تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ون فائیو مددگار بیس ون پر ڈیوٹی کرنے والا گاؤں جلیل شر کا رہائشی پولیس اہلکار اصغر شر شدید زخمی ہوگیا، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی اہلکار کو اٹھا کر ٹراما سینٹر منتقل کیا، جہاں اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، اس حوالے سے ماہوٹا پولیس سے رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ قتل ہونے والا اہلکار اصغر شر اپنے گاؤں جلیل شر جا رہا تھا کہ راستے میں یہ واقعہ پیش آیا، مقتول کے ورثاء کا کہنا ہے کہ ان کا اپنی ہی برادری کے افراد کے ساتھ پرانا تنازع چلا آ رہا ہے ، شبہ ہے کہ یہ واردات انہوں نے ہی کی ہو، مزید واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، دوسری جانب پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول اہلکار کی لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی، جہاں لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔