ٹریفک حادثات کوروکنے کیلئے جامع حکمت عملی ناگزیر ، حنیف طیب

ٹریفک حادثات کوروکنے کیلئے جامع حکمت عملی ناگزیر ، حنیف طیب

کراچی(این این آئی)چیئرمین نظام مصطفی پارٹی، سابق وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل ڈاکٹر حاجی حنیف طیب ننے کہاکہ ٹریفک حادثات کے اثرات براہ راست پوری فیملی کو متاثر کرتا ہے۔۔۔

 ،بیشتر افرادکو زندگی بھر معذور ہوجاتے ہیں جوکہ تکلیف دہ مرحلہ ہے ۔ڈاکٹر حاجی حنیف طیب نے ملک بھرمیں ٹریفک حادثات کی تعدادمیں مسلسل اضافہ پربھی تشویش کااظہارکیا اورکہاکہ بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی بنیادی وجہ ٹریفک قوانین عمل درآمد نہ کرنااورتیزرفتارڈرائیورنگ کرناہے ، پاکستان میں روڈسیفٹی کے قوانین تو موجودہیں لیکن ان پرسختی سے عمل درآمد نہیں کرایاجاتا،حادثات کی روک تھام کے لئے قوانین پر عمل درآمد کویقینی بناناحکومت اورمتعلقہ شعبے کے افسران ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے ٹریفک حادثات کوروکنے کے لئے جامع حکمت عملی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں