گٹکا ماوا فروشی میں ملوث 6ملزمان گرفتار

گٹکا ماوا فروشی میں ملوث  6ملزمان گرفتار

کراچی(اے پی پی)شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث 6مبینہ ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے گٹکا ماوا اور فروختگی رقم برآمد کرلی۔۔

جمعرات کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عبداﷲ ولد زرباس خان،عبدالحمید ولد محمدحمید،سعید ولد غلام نبی،یوسف ولد خاستہ گل، عبدالحق ولد عبدالحمیداور نادر خان ولد ناصر خان شامل ہیں۔گرفتار ملزمان گٹکا ماوا تیار کر کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں