آئین وقانون کی بلاتفریق بالادستی کو یقینی بنایا جائے ، شاداب رضا

آئین وقانون کی بلاتفریق بالادستی کو یقینی بنایا جائے ، شاداب رضا

دہشتگرد سرحد پار یااندرون ملک جہاں بھی ہوں، کارروائی کی جائے ، سربراہ سنی تحریکفرقہ واریت پھیلانے والے بیرونی ایجنڈے پر گامزن، ملک غیر متزلزل کرنا چاہتے،بیان

کراچی (این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ملک کو انتہاپسندی ودہشتگردی سے پاک کرکے آگے بڑھایا جاسکتا ہے ،دہشت گردسرحد پار ہوں یا اندورن ملک کسی بھی صف میں ہوں کارروائی عمل میں لائی جائے ،آئین وقانون کی بلاتفریق بالادستی کو یقینی بنایا جائے ،ملک کو معاشی استحکام کے لئے حکومت دعوؤں سے کام نہ چلائے، بجلی ،گیس کی قیمتوں میں کمی نہ ہونا سوالیہ نشان ہے ، بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان نہ ہونا سوالیہ نشان ہے ، فرقہ واریت پھیلانے والے بیرونی ایجنڈے پر گامزن ہیں جو ملک کو غیر متزلزل کرنا چاہتے ہیں ،عوام فرقہ واریت پھیلانے والوں کو مسترد کردیں، کسی کو بھی بیرونی ایجنڈا مسلط کرنے نہیں دیں گے  ،ملک کے مفاد میں تمام اکائیوں کو ایک ہوکر کام کرنا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار سربراہ پاکستان سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی نے مرکز اہلسنت سے جاری بیان میں کیا ۔ شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پاکستان میں پائیدار امن کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے ،فرقہ واریت اور دہشتگردی کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت ختم کیا جائے ، ملک کی سلامتی وبقاء کے لئے  کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھ پھوڑنا جانتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سنی تحریک ملک کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے ،ملک کو عراق، شام، لبنان ،یمن بننے نہیں دینگے ،پاکستان کو کسی طور بھی کمزور ہونے نہیں دینگے ،بانیان پاکستان کی اولادیں ملک کی سلامتی وبقاء اور استحکام کیلئے کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں