شہری کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ڈاکو اسپتال میں دم توڑ گیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناظم آباد بورڈ آفس جناح ویمن یونیورسٹی کے قریب فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص سول اسپتال میں دم توڑ گیا۔
ہلاک شخص کی شناخت مزمل کے نام سے کی گئی۔پولیس کے مطابق ہلاک شخص مبینہ ڈاکو ہے اور کرمنل ریکارڈ کا حامل ہے ۔ملزم 6 کیسز میں پہلے بند ہوچکا ہے ، ڈاکو شہری کی فائرنگ سے زخمی ہوا اور دوران علاج چل بسا۔ ڈاکو اور اس کے ساتھی نے شہری سے لوٹ مار کی تھی، شہری ملزمان کا تعاقب کرتے آیا اور جناح ویمن یونیورسٹی کے قریب فائرنگ کرکے فرار ہو گیا۔