سندھ میں 54فیڈر لوڈ شیڈنگ فری نہیں ہیں، میرمنور تالپور

سندھ میں 54فیڈر لوڈ شیڈنگ فری نہیں ہیں، میرمنور تالپور

قومی اسمبلی میں وزیر توانائی کے بیان کی تحقیقات ہونی چاہئے ، ایم این اےسندھ بھر میں لوڈ شیڈنگ جاری، میرے حلقے میں 12گھنٹے بجلی بند، گفتگو

جھڈو (نمائندہ دنیا)پیپلزپارٹی ضلع میرپور خاص کے صدر اور ایم این اے نوابزادہ میر منور خان تالپور نے قومی اسمبلی میں اپنے حلقے کے مسائل پر مؤثر آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ وزیر توانائی کے اس بیان کو جس میں انہوں نے سندھ کے 54 فیڈرز کو لوڈ شیڈنگ فری قرار دیا، جھوٹ پر مبنی ہے ، قومی اسمبلی میں جھوٹا بیان دینے کی تحقیقات ہونی چاہیے ، انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں لوڈ شیڈنگ جاری ہے ، خود میرے حلقے میں 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ، سندھ بھر میں نہری پانی کی شدید قلت ہے کینالوں اور شاخوں پر پانی کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ، بیس بیس روز بعد کینالوں اور شاخوں میں پانی فراہم کیا جارہا ہے ، اس وقت سندھ میں گنا، کپاس اور دیگر فصلیں کاشت کی ہوئی ہیں اور مئی کے مہینے میں اس ناجائز وارہ بندی سے فصلیں متاثر ہورہی ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ سندھ کو اس کے حصے کا پانی دیا جائے ، حلقے کے عوام کی جانب سے علاقے کے مسائل کو قومی اسمبلی کے فلور پر اٹھانے پر میر منور تالپور زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ، عوامی حلقوں نے کہا کہ پانی اور بجلی ایسے مسائل ہیں جو عوام کو سب سے زیادہ متاثر کررہے ہیں پانی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے علاقے کی ترقی اور خوشحالی بھی متاثر ہورہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں