پی آئی اے ریٹائرڈ ملازمین کی طبی سہولیات محدود کرنیکا سرکلر کالعدم
کراچی (عبدالحسیب خان)سندھ ہائیکورٹ نے پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کی طبی سہولیات محدود کرنے کے خلاف دائر آئینی درخواستیں منظور کرتے ہوئے ۔۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے جاری سرکلر کالعدم قرار دیدیا اور ریٹائرڈ ملازمین کی تمام طبی سہولیات فوری بحال کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ پنشن اور پوسٹ ریٹائرمنٹ فوائد ملازمین کے قانونی اور حاصل شدہ حقوق ہیں، یہ خیرات نہیں، جنہیں یکطرفہ محدود یا ختم نہیں کیا جاسکتا۔ سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس محمد سلیم جیسر اور جسٹس نثار احمد بھنبھرو پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مختلف آئینی درخواستوں پر مشترکہ فیصلہ جاری کیا۔